اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی، غیر یقینی کی صورتحال

اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی، غیر یقینی کی صورتحال

  • اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی، غیر یقینی کی صورتحال

کراچی(بی ایل آٸی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز بھی مندی کےبادل چھائے رہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس38087 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 180 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی ابتدائی گھنٹہ کاروباری حضرات کیلئے بھاری ثابت ہوا وار انڈیکس37907 تک نیچے آگیا تھا۔

ماہرین معاشیات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی طرح پاکستان کی مارکیٹ میں بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سرمایہ کا بہت محتاط ہیں جس کے سبب رواں ہفتے مارکیٹ میں مسلسل مندی دیکھی جا رہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس میں قدرے بہتری دیکھی جا رہی تھی اور انڈیکس میں 19 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔تادم تحریر55,124,440 شیئر کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 2,514,054,795 رہی۔

رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی دیکھی جارہی ہے اور پانچ دن کے دوران انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پہلے روز پیر کو کاروبار کے اختتام پر 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور منگل کو 285 پوائنٹس کم ہوئے۔ بدھ کو بھی مارکیٹ منفی زون میں رہی اور جمعرات کو بھی 251 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.