کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

اسماء سفیر و دیگر خواتین رہنماؤں کا نعمت اللہ خان کے اہل خانہ سے ملاقات وتعزیت
نعمت اللہ خان خدمت کی علامت تھے ٗکراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے مثالی کام کیے،ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ٗ تعزیتی بیان
کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے

کراچی/( بی ایل آٸی) جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر،معتمدہ کراچی فرح عمران اورنائب ناظمہ کراچی حمیراخالدنے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے انتقال پر گھر جاکر اہل خانہ ولواحقین سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔اسماء سفیر نے کہاکہ مرحوم نے سیاسی و سماجی خدمت کر کے خلیفۃ اللہ فی الارض ہونے کا حق ادا کردیا۔نعمت اللہ خان خدمت کی علامت تھے،انہوں نے اپنی ساری زندگی دین کے نفاذ کے لیے وقف کی اور کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے مثالی کام کیے، مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔دریں اثناء نائب ناظمات کراچی شمینہ عتیق،جاوداں فہیم،شیبا طاہر، ثناء علیم، سمیہ عاصم ودیگر نے نعمت اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحو م کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔#

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.