لیاری فٹبال گراؤنڈ پر 10 کروڑ روپے ی لاگت سے مصنوعی گھاس اور تزئین و آرائش کرائی جائے گی سید ناصر حسین شاہ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدیت پر لیاری فٹبال گراؤنڈ پر 10 کروڑ روپے ی لاگت سے مصنوعی گھاس اور تزئین و آرائش کرائی جائے گی، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ

لیاری میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا فٹبال ٹورنامنٹ سے خطاب

کراچی(عبدالستارمندرہ) وزیراطلاعات و بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ لیاری کو نئی ترقیاتی اسکیمیں دی جارہی ہیں، گرائونڈ نوجوانوں کی تربیت گاہ ہوتے ہیں انکو آباد رکھیں گے، کھیل کے میدانوں سے بڑے بڑے ناموں نے جنم لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انکے ہمرا ممبر قومی اسمبلی ارشاد خان سیال اور وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن اور لیاری کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گرائونڈ کے لئے مقامی قیادت کی جانب سے دی گئی تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی ہدایت پر لیاری فٹبال گرائونڈ کے لئے 10 کروڑ روپے کی اسکیم دی جائے گی۔ اسکیم سے گرائونڈ میں آرٹیفیشل ٹرف (مصنوعی گھاس) اور گرائونڈ کی مرمت اور خوبصورتی کا کام کرایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ لیاری کے لئے نئی ڈیویلپمنٹ اسکیمیں دی جارہی ہیں اور پینے کے پانی کے فلٹر پلانٹس کو جلد مرمت کرکے استعمال کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ علاقے میں مذید پانی کے فلٹر پلانٹس لگائے جائیں گے، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت بھی شروع کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گرائونڈ نوجوانوں کی تربیت گاہ ہوتے ہیں انکو آباد رکھیں گے، کھیل کے میدانوں سے بڑے بڑے ناموں نے جنم لیا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے آل کراچی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات اور کیش رقم تقسیم کی جبکہ جیتنے والی ٹیم کو اپنی جانب سے 50 ہزار اور رنر آنے والی ٹیم کو 25 ہزار انعام دیا گیا۔

About BLI News 3245 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.