عبداللہ قریشی نے ویلنٹائن ڈے پر نیا گانا ریلیز کردیا

کراچی (بی ایل آئی)  گلوگار اور گانا لکھنے والے عبداللہ قریشی نے اس ویلنٹائن ڈے پر محبت سے بھرپور اور دل کو چھولینے والے میوزک اور ویڈیو پر مبنی گانا ” بات ادھوری”ریلیز کردیا، یاد رہے کہ ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کیے گئے اس گانے کی کمپوزیشن اور تصنیف ورسٹائل(ہرفن مولا) گلوکار نے خود ترتیب دی ہے، سعد ہاشمی کی ہدایات میں بننے والے اس گانے کی ویڈیو موسیٰ جاوید اور وقاص نعیم کی پیش کش ہے، گرینڈ آرکسٹرال ساونڈ اور تال کے ساتھ اس ویلنٹائن پر یہ گانا آپ کے دل کو چھولے گا۔ گانا ایک ناکام محبت کی کہانی کے سفر کا احاطہ کیے ہوئے ہے، گانا ایک لڑکے کی کہانی ہے جو کسی لڑکی سے محبت کرتا ہے، اسے اس محبت کا پیغام بھی بھیجتا ہے مگر اس کا جواب نہ آنے صورت میں “بات ادھوری “چھوڑ دیتا ہے۔
گانے کی ریلیز کے موقع پربات کرتے ہوئے گلوکار اسد قریشی کا کہنا ہے کہ “بات ادھوری”اس ویلنٹائن ڈے کا بہترین گانا ہے، کیوں کہ اس گانے میں بلاجواز پیار کے احساسات کی نشاندہی کی جارہی ہے، اور یہ گانابہت سے لوگوں کے دل کی کہانی بھی ہوسکتا ہے۔
بات ادھوری گانا میڈیا کے تقریبا تمام ہی پلیٹ فارمز سے نشر کیا جارہاہے، اور گلوکار کی جانب سے سال 2020کے پہلے گانے کی حیثیت رکھتا ہے۔
عبداللہ قریشی کی شہرت میں اس وقت بے پناہ اضافہ ہوا جب انھوں نے اسلام آباد کے روک اینڈ میٹل بینڈ میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کا آغاز کیا، جبکہ وہ وقتا فوقتا اپنے یوٹیوب چینل پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں،ان کے مقبول ترین گانوں میں “کالی سنٹرو”، لاپتہ، آواز دو سمیت داستان اور دیگر شامل ہیں۔