اسلام آباد( بی ایل آٸی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مافیا حکومت اور عوام کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے ک بھر پور کوشش کررہا ہے، لیکن ہم اسے ناکام بنا دیں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔
صلاحیت ہونے کے باوجود لوگ تجربات کرنے سے ڈرتے ہیں۔
انسان تجربات سے سیکھ کر ہی آگے بڑھتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔
انسان کو محنت کرنی چاہیے، کامیابی، عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
نیت صاف ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خوف اور ڈر انسان کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔
کامیاب وہ لوگ ہوتے ہیں جن میں آگے بڑھنے کا حوصلہ اور جذبہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی زندگی اونچ نیچ کا نام ہے تاہم برے وقت میں انسان کو اصلاح کرنی چاہیے اور اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیے۔
مدینہ کی ریاست کی وجہ سے 700 سال تک مسلمان کامیاب رہے۔
عمران خان نے کہا ہمارے پاس باصلاحیت نوجوان موجود ہے، جو معاشرہ نوجوانوں کی قدر کرتا ہے وہ آگے بڑھتا ہے۔
نوجوان ہمارا سب سے برا اثاثہ ہیں۔
ہم نوجوانوں کو راستہ دکھا رہے ہیں، ان کی حوصلہ افرائی کر رہے ہیں۔
حکومت آئی ٹی سیکٹر اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کی بھر پور مدد کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔
حکومت قدرتی وسائل سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔