ایم کیو ایم نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دے،سعید غنی

ایم کیو ایم نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دے،سعید غنی

ایم کیو ایم نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دے،سعید غنی

کراچی( بی ایل آٸی)وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے،آئی جی سندھ وفاق کو انگوٹھا دکھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی آرٹس کاؤنسل میں جاری ادب میلے میں شرکت کی، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی حکومت اور گورنر سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سعید غنی نے کہا کہ جب بھی آرٹس کونسل آتا ہوں خوشی ہوتی ہے امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد ہوں گے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے بھی بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی بی آئی ایس پی کے فارمز مخالف جماعتوں کو بھی دیے گئے تھےسینیٹ اور قومی اسمبلی نے بی آئی ایس پی پروگرام کو منظور کیا تھا بی آئی ایس پی کا نام بدلنے کے لیے قانون بدلنا ہوگا لوگوں کے دلوں میں بے نظیر بھٹو کا نام ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ گورنر کے پاس کوئی اختیارات نہیں، عمران اسماعیل گورنر ہاؤس میں لگے چپراسی کا بوریا بستر گول نہیں کر سکتا، ان کا کہنا تھا کہ کوئی طبقہ سکون سے اپنی زندگی نہیں گزار رہا پی ٹی آئی کی وجہ سے آج عوام مصیبت میں ہیں،جو لوگ سکون چاہتے ہیں انہیں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنا ہوگا ایم کیو ایم کو نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دینا چاہیے

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کسی پر کرپشن ثابت ہو جائے تو ضرور کاروائی ہو لیکن نیب پی ٹی آئی کے لوگوں کو چھوڑ کر اپوزیشن کے لوگوں کو پکڑ رہی ہے،صوبہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا رہا ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.