ویلز اسپورٹس فیسٹیول،باسکٹ بال میں  الفاء  کالج اور فٹسال کی ٹرافی دی سٹی اسکول کے نام رہی

ویلز اسپورٹس فیسٹیول،باسکٹ بال میں  الفاء  کالج اور فٹسال کی ٹرافی دی سٹی اسکول کے نام رہی
آرچری میں ویلز کالج نے پہلی، ناصرہ اسکول نے دوسری اور وہاج حسین اسکول سسٹم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی،کرکٹ میں چار پری کوارٹر فائنل کے فیصلے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ویلز کالج(whales college)اے لیول کے زیراہتمام ویلز اسپورٹس فیسٹیول 2020  کے سلسلے میں آرچری، فٹسال، باسکٹ بال مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے، کرکٹ،فٹبال کے مقابلے جاری ہیں۔آرچری میں ویلز کالج نے پہلی، ناصرہ اسکول نے دوسری اور وہاج حسین اسکول سسٹم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی،فٹسال کی ٹرافی دی سٹی اسکول ڈی کے کیمپس نے ویٹرز(veritas)اسکول کو ہراکر وننگ ٹرافی حاصل کی۔باسکٹ بال کا فائنل الفاء کالج نے نکسر کالج کو ہراکر میدان مارلیا۔ تفصیلات کے مطابق راشد  لطیف کرکٹ گراؤند گلبرگ میں انڈر 17کرکٹ ٹورنامنٹ میں چار پری کوارٹر فائنل مقابلوں کے فیصلے ہوگئے۔ ان مقابلوں میں میجر عباسی اسکول نے سوشل بانڈ اسکول کو پانچ وکٹوں سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ سوشل بانڈ اسکول نے91 رنز بنائے جواب میں میجر عباسی اسکول نے پانچ وکٹوں پر مطالبہ ہدف آخری گیند پر93 حاصل کرلیا۔ دوسرے پری کوارٹر فائنل میں اواسیس اسکول نے بیکن ہاؤس نارتھ کیمپس کو45 رنز شکست دیکرکوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔عمر اعجاز عمدہ کھیل پیش کیا۔ اواسیس اسکول  نے پانچ وکٹوں پر  102رنز بنائے۔بیکن ہاؤس نے میچ میں پانچ کیچز ڈراپ کئے۔ جواب میں  بیکن ہاؤس نارتھ کیمپس کی ٹیم7 وکٹوں کے نقصان پر57 رنز بناسکی۔ اواسیس اسکول نے بیکن ہاؤس نارتھ کیمپس کو45 رنز  مات دیدی۔ تیسرے پری کوارٹر فائنل میں ہیپی پیلس گرامر اسکول نے بیکن ہاؤس گلشن کیمپس کو 68رنز مات دیکرفائنل ایٹ میں جگہ بنالی۔ پہلے کھیلتے ہوئے ہیپی پیلس گرامر اسکول نے نجیب اللہ کی30 گیند وں پر47 رنز کی شاندار اننگ اور، ایان الرحمن کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 3وکٹوں پر136 رنز بناڈالے۔جواب میں  بیکن ہاؤس گلشن کیمپس  کی ٹیم 7وکٹوں پر 57رنز بناسکی۔اس طرح  ہیپی پیلس گرامر اسکول نے68 رنز سے جیت اپنے نام کی۔ چوتھے پری کوارٹر فائنل میں کراچی پبلک اسکول نے لیڈی برڈاسکول کو31 رنز سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔کراچی پبلک اسکول نے سعد آصف کی 41گیندوں پر76 رنز کی دھواں دار بیٹنگ، ایان صدیقی اور زین ذکاء الدین کی بہتری بیٹنگ کی وجہ سے ٹیم کا اسکور102 رنز تک پہنچا دیا۔ جواب میں لیڈی برڈ اسکول کی ٹیم 7وکٹوں پر81 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ ان میچز میں ایس شعیب الرحمن، معین، شعیب غنی، سلیمان، خرم خالد اور کوآرڈینٹر عمران علی ڈوگر نے تمام ایونٹس کو اپنی زیر نگرانی مکمل کرایا۔ویلز کالج میں ہونے والے آرچری مقابلوں میں میزبان کالج کے بوائز اور گرلز نے اپنے نشانہ درست لگاتے ہوئے وننگ ٹائٹل کو اپنے نام کرلیا۔ ویلز کالج نے بوائز میں 444 پوائنٹس اور گرلز میں 361پوائنٹس حاصل کرکے مجموعی طور پر805 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ جمالیا۔ناصرہ اسکول کے بوائز نے 378پوائنٹس اور گرلز نے393 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی طور پر771 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور وہاج حسین اسکول سسٹم نے مجموعی طور پر743 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر اختتام کیا۔ بوائز نے378 اور گرلز نے365 پوائنٹس حاصل کئے۔ویلز کالج کی زوبیا نے انفرادی طور پر106 پوائنٹس اور بوائز میں (shazukh) نے109 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوائنٹس حاصل کئے۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، ایس او اے کی نائب صدر ثناء علی اور ندیم خان نے مہمان گرامی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے ویلز کالج کی کاوش کو سراہتے ہوئے اس کو کھیلوں کے فائد ہ مند قرار دیا۔آئی بی اے گراؤنڈ میں فٹسال میں دی سٹی اسکول درخشان کیمپس نے فائنل میں ایک سخت معرکہ کے بعد ویٹرز(veritas)اسکول کو پنالٹی ککس پر2-1 سے ہراکر وننگ ٹرافی حاصل کی۔ فٹسال ایونٹ  میں ویٹرز(veritas)اسکول کے مجتبیٰ نے آٹھ گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ چیئرمین ویلز کالج وہاج حسین نے کھلاڑیوں میں سرٹیکیفٹ اور انعامات تقسیم کئے۔آئی بی اے میں باسکٹ بال کا فائنل الفاء کالج نے نکسر کالج کو ایک سخت معرکہ کے بعد28-26 پوائنٹس کے ساتھ کر ٹائٹل جیت لیا۔ چیئرمین ویلز کالج وہاج حسین  نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کھلاڑیوں میں سرٹیکیفٹ اور انعامات تقسیم کئے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.