کراچی( بی ایل آٸی)
آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام نے کہا ہے کہ نہ تو میرا تبادلہ ہوا ہے اور نہ ہی کہیں جارہا ہوں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران آئی جی سندھ نے کہا کہ میرے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی ہے، تصور کیا جا رہا ہے کہ میرا ٹرانسفر ہو گیا ہے اور اس تقریب کو میری فیئر ویل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ میں کہیں نہیں جا رہا اور نہ ہی میرا کوئی ٹرانسفر ہورہا ہے، میں اتنی آسانی سے نہیں جاؤں گا۔ ٹرانسفر ہوا بھی تو میں سوا لاکھ کا ہی رہوں گا۔
کلیم امام نے کہا کہ ہمارے تمام افسران میں بہت قابلیت ہے، مجھ سے پہلے بھی بہت اچھے آئی جی رہے ہیں، ہم قواعد و ضوابط کے تحت کام کرتے ہیں، ہمیں حلف کے تحت چلنا پڑتا ہے، راستے میں دشواری آتی ہے لیکن آپ کو گھبرانا نہیں ہے، ایسے دن بھی آئے جب کلمے پڑھ لئے تھے کہ آج آخری دن ہے، ہم نے جتنا کام بھی کیا یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔