تعمیرات کے شعبے کو صنعت قرار دینے کے حوالے سے اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے، وزیراعظم

تعمیرات کے شعبے کو صنعت قرار دینے کے حوالے سے اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے، وزیراعظم

تعمیرات کے شعبے کو صنعت قرار دینے کے حوالے سے اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد( بی ایل آٸی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبے کو صنعت قرار دینے کے حوالے سے اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس پر جلد از جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تعمیراتی شعبے کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزیرِ اعظم کو تعمیراتی شعبے کے فروغ کے حوالے سے حکومتی کوششوں پراب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) و دیگر متعلقین سے متعدد ملاقاتوں میں شعبے کو درپیش مسائل کے حوالے سے خاطر خواہ پیشرفت کی جا چکی ہے۔ اس حوالے سے شعبے سے متعلقہ افراد کی قابل عمل تجاویز پر اتفاق ہو چکا ہے۔

فکسڈانکم ٹیکس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس ضمن میں بھی مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے اتفاق رائے طے پا چکا ہے۔ کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے حکومت پہلے ہی اپنی پالیسی وضع کرچکی ہے جس کا اعادہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں بھی کیا گیا۔ ویلیوایشین ٹیبل کے حوالے سے ایف بی آر آئندہ ایک ہفتے میں علاقائی ویلیوایشن کمیٹیوں کا تقررکرے گا جس میں آباد، ریئل اسٹیٹ کے نمائندے شامل ہوں گے، یہ کمیٹیاں علاقوں کی درجہ بندی کے ضمن میں بھی فیصلہ کرسکیں گی۔

وزیر اعظم نے وزیرِ خزانہ کو ہدایت کی کہ زمینوں اور تعمیرات سے متعلق عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو جلد نمٹانے کیلئے اعلیٰ عدلیہ سے خصوصی بینچ بنانے کی درخواست کی جائے۔

وزیراعظم نے اس تجویز سے بھی اتفاق کیا کہ این او سیز کی بجائے قوانین اور قواعد و ضوابط سے مطابقت رکھنے کے نظام کو فروغ دیا جائے گا۔

ریاستی زمینوں کو بڑے پیمانے پر تعمیرات کیلئے فراہم کرنے کے حوالے سے تجویز پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ مختلف سرکاری اداروں کی ملکیت میں ریاستی املاک کو تعمیرات اور خصوصاً کم آمدنی والے افراد کیلئے بروئے کار لانا حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس تجویز سے بھی اتفاق کیا کہ تعمیرات ست متعلقہ ریگولیٹری باڈیز میں آباد کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا اور اس کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کیا جائے گا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.