انجلین ملک نے بچوں سے بدسلوکی کے خلاف مہم آغاز کردیا

انجلین ملک نے بچوں سے بدسلوکی کے خلاف مہم آغاز کردیا

کراچی( بی ایل آٸی)بچوں کے استحصال کے خلاف مہم کا آغاز کرنے کے لئے آج کراچی پریس کلب میں اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک کی جانب سے ایک پرہجوم پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس کا مقصد معاشرے میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف بیداری مہم کا آغاز کرنا تھا۔اس موقع پر انجلین ملک کی زیر ہدایت اسی موضوع پر اردو اور انگریزی میں بنائی گئی ایک مختصر فلم بھی نشر کی گئی۔
پریس کانفرنس میں میں بے شمار مشہور شخصیات کے ویڈیو شاٹ آؤٹس بھی نشر کئے گئے جنہوں نے اس مقصد کے خلاف بات کرتے ہوئے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے حل بھی تجویز کئے۔جن لوگوں نے اپنے پیغامات ریکارڈ کرائے ان میں عشنا شاہ، حنا بیات،ثمن انصاری، ثمینہ احمد، بشرہ انصاری، احمد علی بٹ،علی خان، ثروت گیلانی، سمعیہ ممتاز،راسق اسماعیل، سلمی حسن،سوزین فاطمہ اور ندا یاسر شامل تھے۔پریس کانفرنس میں اس مسئلے کے خلاف آواز اٹھانے اور اس مقصد کے لئے اظہار یکجہتی کے لئے متعدد مشہور شخصیات بنفس نفیس موجود تھیں۔ ملک کے قابل ذکر شرکاء کے علاوہ اس موقع پر تقریر کرنے والوں میں ثمینہ احمد، بشرہ انصاری، ضیبہ بختیار، علی خان، فراز خان(ایڈوائیزر بورڈمیمبراف محافظ)اور محناز رحمان(عورت فاؤنڈیشن) شامل تھے جنہوں نے اس بات کی بھرپور حمایت کی کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو روکنا سب کی ذمہ داری ہے۔
بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود آج بھی پاکستان میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی سب سے زیادہ نظرانداز کیا جانے والا مسئلہ ہے۔اس حوالے سے رپورٹ شدہ کیسوں کی شرح میں سالانہ تیزی سے اضافہ عمل میں آرہا ہے جو ایک تشویشناک امر ہے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حساس مسئلے کو نہ صرف قومی سطح پر اجاگر کیا جائے بلکہ اس کے قابل عمل حل بھی نکالے جائیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.