جعلی اسمبلی سے قومی اہمیت کے ایکٹ کی منظوری کی اجازت نہیں دے سکتے ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد( بی ایل آٸی) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جعلی اسمبلی سے قومی اہمیت کے ایکٹ کی منظوری کی اجازت نہیں دے سکتے ۔اہم ایشو پر ن لیگ کواپوزیشن کی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرناچاہئے تھا لیکن ن لیگ نے یکطرفہ فیصلہ کردیا ۔

جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب انتقامی ادارہ ہے جس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ حکومت کی پشت سے ہٹ جائے تو یہ عوامی دباﺅ کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔آزادی مارچ سے عوامی سطح پر حکومت کے خلاف نفرت پیدا ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی قواعد پر بحث کررہے ہیں، یہ متفقہ لائحہ عمل سے مطابقت نہیں رکھتا ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی اسمبلی سے قومی اہمیت کے ایکٹ کی منظوری کی اجازت نہیں دے سکتے ۔اہم ایشو پر ن لیگ کواپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرناچاہئے تھا لیکن ن لیگ نے یکطرفہ فیصلہ کردیا ۔آرمی چیف کی مدت ملازمت کے ایکٹ کو دوپہلوﺅں سے دیکھا گیا ،پہلے بل کے مندرجات پر غور کیا گیا اور پھر جعلی اسمبلی سے اس بل کی منظوری کے معاملے پر غور کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ اور اسلامی دنیا میں نئی جنگ چھیڑنا چاہتاہے ، ٹرمپ الیکشن کے لئے ایک جواز پیدا کررہا ہے ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.