لندن( بی ایل آٸی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہم کو عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتا ، احسن اقبال کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے ، سی پیک اور پاک چین دوستی کو مضبوط کرنے والے کو گرفتار کرنا افسوناک ہے۔
نیب کے ہاتھوں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی گرفتار پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ، عمران نیازی حکومت سیا سی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے احسن اقبال کوگرفتار کیا ہے جس منصوبے پر ان کو شاباش ملنی چاہئے تھی ، اس منصوبے میں ان کو گرفتار کرلیا گیا۔
شہباز شریف کاکہنا تھا کہ احسن اقبال کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے ، سی پیک اور پاک چین دوستی کو مضبوط کرنے والے کو گرفتار کرنا افسوناک ہے ، پاکستان کی خدمت کرنے والے کوگرفتار کرنا اچھی روایت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہم کو عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتا ۔