سپریم کورٹ کا نوازشریف کی نظرثانی اپیل میں بڑا ریلیف

سپریم کورٹ کا نوازشریف کی نظرثانی اپیل میں بڑا ریلیف

جج ویڈیواسکینڈل میں سپریم کورٹ کے نظرثانی فیصلے کی کاپی ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جج ویڈیواسکینڈل میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نظرثانی اپیل میں بڑا ریلیف دے دیا ہے،سپریم کورٹ کے مطابق جج ویڈیواسکینڈل کے حوالے سے کیس میں سپریم کورٹ کی آبزرویشن ہائی کورٹ کے لیے لازم نہیں، ہائی کورٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اثر لیے بغیرفیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔ نواز شریف کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ سپریم کورٹ کے معیارمقررکرنے کے بعد ہائی کورٹ کے ہاتھ باندھ دئیے گئے جب کہ سپریم کورٹ نے تئیس اگست کے فیصلے میں جج ویڈیو کیس کے حوالے سے معیارمقررکیا تھا،سپریم کورٹ کے نظرثانی فیصلے کی کاپی ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.