اسلام آباد( بی ایل آٸی)
پاکستان تحریک انصاف اور گزشتہ حکومتوں میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سوالات کے تحریری جوابات میں 2007 سے اب تک اندرون اور بیرون ملک حاصل کیے گئے قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں اندرون ملک 5316 ارب جبکہ بیرونی 18 اعشاریہ 95 ارب ڈالر قرضہ لیا۔