آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی( بی ایل آٸی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ قومی ٹیم گذشتہ میچز میں لگاتار شکست کے باوجود پہلے نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سی کی تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ آسٹریلیا ایک پوائنٹ کی کمی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کا تیسرا اور بھارت کا پانچواں نمبر ہے، اس فہرست میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کا دسواں نمبر ہے۔

پاکستان کو گذشتہ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز آسٹریلیا، سری لنکا اور جنوبی افریقا سے مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ اس دوران پاکستان ٹیم انگلینڈ سے کھیلے گئے ۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ناکام رہی تھی۔ قومی ٹیم نے آخری مرتبہ گذشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان تیسرے نمبرپر ہیں۔ باؤلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے عماد وسیم کا تیسرا اور شاداب خان کا پانچواں نمبر ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.