وفاقی حکومت تعاون کرے تو کراچی کی حالت بدل سکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی( بی ایل آٸی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم ان سے ملنا نہیں چاہتے۔ سیاستدان ہوں یا تاجر سب کو چور بنادیا گیا ہے۔ سب کو مل کر احتجاج کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت تعاون کرے تو کراچی کی حالت بدل سکتی ہے۔
آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہم سے بات نہیں کرتے۔ کچھ کہتا ہوں تو کہیں سے نوٹس آجاتا ہے۔ پھر میڈیا پوچھتا ہے کب گرفتاری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص پریشان ہے۔ وفاقی حکومت ناکام ہوگئی۔ سب کو مل کر احتجاج کرنا ہوگا۔سیاستدان ہوں یا تاجر سب کو چور بنادیا گیا ہے۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر کو انتظامی اختیار دینا غیر آئینی ہوگا۔ آپ کا ساتھ ہواتو عدالت جاؤں گا۔وفاقی حکومت تعاون کرے تو کراچی کی حالت بدل سکتی ہے۔