حکومت کی اقتدار پر گرفت دن بدن ڈھیلی پڑرہی ہے، سراج الحق
لاہور( بی ایل آٸی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ گلا سڑا فرسودہ نظام لوگوں کے دکھوں کا مداوہ نہیں کرسکتا۔ حکومت کی اقتدار پر گرفت دن بدن ڈھیلی پڑرہی ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو مکافات عمل کا سامنا ہے،تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ جب ترقی کا پہیہ الٹا گھومتا ہے تو حکومتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے جبکہ گلا سڑا فرسودہ نظام دکھوں کا مداوہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی میں اب مزید تبدیلی ناگزیر ہے۔ خالی نعروں اور پھیکی سیاست سے غریب کا پیٹ نہیں بھرتا۔ حکومت اپنے خلاف احتجاج کے اعلان ہی سے حواس باختہ ہوگئی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج تک سوائے جھوٹے وعدوں اور خوشنما نعروں کے کچھ نہیں کیا۔ عوام حکومت سے خائف ،ہمدردیاں نفرتوں اور تعلق لاتعلقی میں بدل رہے ہیں