کراچی (عبدالستار مندرہ) مصور ہمارے ملک کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں، معروف مصور شاہد حسین کے فن پارے اپنے اندر ایک داستان رکھتے ہیں ،ان کے کام کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ، ان خیالات کا اظہارمنظر اکبر ہال میںبطور مہمان خصوصی صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے شاہد حسین کی پینٹنگز کی نمائش کے موقع پر کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے شاہد حسین ہمارے درمیان موجود نہیںہیں، لیکن ان کے فن کی قدر کرتے ہوئے آرٹس کونسل کی فائن آرٹ کمیٹی نے یہ خوبصورت نمائش کا اہتمام کیا ، فرخ شہاب ہماری فائن آرٹس کمیٹی کے چیئرمین ہیں شاہد رسام فائن آرٹس اسکول کے پرنسپل بھی ہیں اور دونوں معروف پینٹر زبھی ہیں تو ان کی مشاورت سے ہم نے اس نمائش کااہتمام کیاہے ، اس کے علاوہ ہمارا منصوبہ ہے کہ شاہد حسین کی بنائی ہوئی عمارتوں کی تصاویر جوانتہائی نفاست کے ساتھ بنائی ہیں اس کے ہم کچھ پوسٹ کارڈز بھی چھاپیںگے اور کچھ اور بھی اس طرح کی چیزیں ہیںجن کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس سے شاہدحسین کے اہل خانہ کو بھی فائدہ پہنچے اور ان کا کام بھی عوام تک پہنچتا رہے جیسے شاہد نے کہا کہ ٹریبیوٹ ہے ایسے آدمی کو ساری زندگی جس نے آرٹ کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور ٹریبیوٹ کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی کچھ نہ کچھ سپور ٹ ہونی چاہئے او ر ہم یہ کام ضرور کریں گے کیونکہ یہ شاہد حسین کا حق ہے اور ہم اس کے لیے یہ اقدام کوکرنا ضروری سمجھتے ہیں ۔مصور شاہد رسام نے کہاکہ شاہد حسین ہمارے سینئر اور مخلص دوست بھی تھے اور ان کے لیے یہ نمائش ایک طرح سے ان کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ،اور آرٹس کونسل نہ صرف یہ کہ ان کے فن پارے بہت ہی کمال و عمدہ کام ہے اس کی ایک اپنی تاریخی حیثیت ہے تو اس کو ہم اپنے کلیکشن میں داخل کریں گے ابھی صدرآرٹس کونسل احمد شاہ بتائیں گے کس طرح سے ہم اس کے گریٹنگ کارڈز وغیرہ چھاپیں گے کیوں کہ اس کی ایک تاریخی اہمیت بھی ہے شاہدحسین ساری زندگی کراچی میں رہے اور آرٹ کے علاوہ کچھ اور نہیں کیا انہوں نے آخری وقت میں کچھ کیلی گرافی اور ساتھ میں اس طرح کی چیزیں بھی بنائی چونکہ آرٹسٹ مختلف تجربات کرتا ہے لیکن ان کا جو کام ہے خاص طور پر جو انہوں نے فن پارے بنائیں مجھے یاد ہے جب تیس سال قبل جب میں ڈائجسٹو میں تصویریں بناتا تھا شاہدحسین اس وقت بہت سینئر اور بہت ہی منفرد آرٹسٹ تھے کیوں کہ ایک ہی میڈئیم تھا ڈائجسٹ یا میگزینزاور اس میں جو آرٹسٹ کامیاب تھے وہ چند ہی نام تھے ہمار ے استاد اقبال مہدی ، انعام راجہ اور شاہدحسین ان تین نے ڈائجسٹو میں ہی کام کیا، اس موقع پرفرخ شہاب نے کہا کہ آرٹس کونسل کے اشتراک سے یہ مصوری کی نمائش کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے لیکن یہ ایک سافٹ اوپننگ ہے اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بہت اچھا مشورہ دیا ہے کہ ہم اس کو آگے چل کے بڑی نمائش کااہتمام کرینگے، نمائش کے اختتام پر مصور شاہد حسین کے اہل خانہ نے صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ کا شکریہ ادا کیااور اس نمائش میں پچاس پینٹنگز اور کیلی گرافی موجود ہیں ۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.