
پشاور ، سوات( بی ایل آٸی)خیبر پختوا کے اضلاع سوات ، پشاور ، نوشہرہ ، تنگی اورنواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجے کے قریب خیبر پختونخوا کے متعد د اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ پشاور، سوات ، مینگورہ اور گردو نواح زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ ایبٹ آباد ، دیر بالا ، تنگی اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا ۔ زلزلہ آنے پر شہریوں میں شدید خو ف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 اور گہرائی 219 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ۔