یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدہ اہم پیشرفت ہے، وزیر خارجہ

یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدہ اہم پیشرفت ہے، وزیر خارجہ

یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدہ اہم پیشرفت ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد( بی ایل آٸی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدہ اہم پیشرفت ہے۔ پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں کلیدی کردار ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے برسلز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طویل مذاکرات کے بعد یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ یہ معاہدہ ایک اہم پیشرفت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پرانے اور گہرے ہیں۔ گاہے بگاہے ہم ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے رہے ہیں۔ اب انشاءاللہ مستقبل میں ایک نئی سمت میں آگے بڑھنے کا ارادہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اچھی پیشرفت ہے۔ ہماری خواہش تھی یہ معاہدہ اپنی تکمیل کو پہنچے۔ برسلز میں نیٹو کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ ملاقات بھی طے ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نیٹو کے ساتھ ہمارا تعاون رہا۔ افغانستان کے معاملات میں ہم نے امریکی اور نیٹو فورسز کی بے پناہ مدد کی۔ نیٹو کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی معاملات میں تعلق برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.