سراج الحق کا وفاقی بجٹ کے خلاف احتجاج کا اعلان

سراج الحق کا وفاقی بجٹ کے خلاف احتجاج کا اعلان

سراج الحق کا وفاقی بجٹ کے خلاف احتجاج کا اعلان

اسلام آباد( بی ایل آٸی)جماعت اسلامی نے وفاقی بجٹ کومسترد کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین بجٹ قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں بجٹ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے۔ اگر پاکستان جل رہا ہوں تو ہم سب کو خطرہ ہے۔ جو آگ لگی ہے اس کو کیسے بجھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کرکٹ ٹیم نے سرفراز کی سربراہی میں بہت بری شکست کھائی ہے۔ اسی طرح ہمارے ملک کے حکومتی ٹیم نے بھی زبردست شکست کھائی ہے۔ آئی ایم ایف سے ہماری  قوم 22ویں بار قرض لے رہی ہے۔ غیر منتخب لوگ قوم کی تقدیر کے فیصلے کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں حکومت نے غل غپاڑہ اس لیے مچا رکھا ہے کہ اس بجٹ پر بات ہی نہ کی جاسکے۔

سراج الحق نے کہا کہ سب سے زیادہ خطرہ تاجر برادری کو ہے۔ سودی نظام، کرپشن مسائل ہے۔ چینی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 65 پیسے اضافہ کرکے راتوں رات شوگر ملز مالکان کو ارب پتی بنا دیا گیا۔ شوگر ملز مالکان نے اس حکومت کو لانے میں مدد فراہم کی۔ ہیلی کاپٹر تک فراہم کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کا مطالبہ ہے کہ بجٹ کو واپس لے کر اس پر مشاورت کی جائے۔ سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے۔ پاکستان کا ہر شہری ملک کا نمائندہ ہے۔ سینیٹ میں پانچ منٹ بھی اس بجٹ پر مشورہ نہیں کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی نے وفاقی  بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن کو قبول نہیں کرتے۔ یہ بجٹ پاکستان کی جغرافیہ اور جوہری نظام سمیت ملک کے مستقبل کیلئے بھی خطرناک ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.