ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق

ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق

اسلام آباد( بی ایل آٸی)وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد کے میئرز کو مالی پیکیج دیا جائے گا۔

وزیر اعظم آفس اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فرخ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا ہے، کمیٹی دو دن میں طریقہ کار وضع کر کے وزیرِ اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

وزیر اعظم نے جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعظم نے میئر کراچی اور میئر حیدر آباد کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.