

کراچی( بی ایل آٸی)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے تمام ٹیکس نادہندگان صارفین کیخلاف 12فیصد جرمانے کا فیصلہ کرلیا ۔
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے تمام ٹیکس نادہندگان کو سالانہ واجبات کے بل ارسال کردیئے جس کے مطابق سالانہ ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30جون ہے۔
جن صارفین کو بل وصول نہیں ہو سکا وہ کنٹونمنٹ کے آفس بل سے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ نیشنل بینک کی مقررہ برانچیں بل کی وصولی کے لئے 29، 30 جون بروز ہفتہ اتور کھلی رہیں گی۔
کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے صارفین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ مقررہ وقت پر ادئیگی کرنے والے صارفین 12فیصد جرمانے سے یچ سکتے ہیں۔
کنٹونمنٹ کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں کے انطقاع سے بچنے کے لئے تمام ٹیکس مقررہ تاریخ تک جمع کروا دیں۔