دلچسپ اور انوکھی باتیں

پیارے بچو! اللہ نے دنیا میں بے شمار چیزیں تخلیق کیں ہیں، جنہیں دیکھ کر عقل حیران رہ جا تی ہے۔پھول تو آپ نے بے شمار دکھیں ہوں گے ان ہی میں جاپان ،چین اور امریکا کی پہاڑیوں پر ایک عجیب و غریب قسم کا پھول پایا جاتا ہے، جس کا حیاتیاتی نام’’ ڈیفیالئے گریئی ‘‘ہے لیکن اس خوبصورت سفید پھول کو ڈھانچہ پھول (اسکیلیٹن فلاور) کہا جاتا ہے، اس پھول کی خاصیت یہ ہے کہ بارش کے قطرے پڑتے ہی یہ پھول شفاف ہوجاتا ہے اور شیشے کی مانند دکھائی دینے لگتا ہے۔

دلچسپ اور انوکھی باتیں

یہ خوبصورت اور چھوٹے سفید پھول نمی سے بھرپور درختوں سے اٹے پہاڑی علاقوں میں پائے جاتے ہیں اور چھتری نما پھولوں سے ان کی شناخت ممکن ہوتی ہے۔ بارش کے ساتھ ہی یہ پھول دھیرے دھیرے شفاف ہونے لگتے ہیں اور کچھ دیر میں مکمل طور پر اس میں آرپار دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ یہ شیشے کی طرح صاف ہوجاتے ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ بارش رکتے ہی جب یہ پھول خشک ہوجاتے ہیں تو ان کی اصل حالت لوٹ آتی ہے اور وہ دوبارہ سفید ہوجاتے ہیں اسی لیے انہیں ’ڈھانچہ پھول‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس پھول کا پودا 40 سینٹی میٹر تک اگتا ہے اور بہت سے پودے ایک جگہ افزائش پاتے ہیں۔

چیونٹیوں کا دل اُن کے پیٹ میں ہوتا ہے

دلچسپ اور انوکھی باتیں

ساتھیو! چیونٹیوں میں تمام دوسرے کیڑے مکوڑوں کی طرح رگوں کا نظام نہیں ہوتا،مگر ان کے اندر ایک الگ open circular system کھلا مستدیری نظام ہوتا ہے،ان کے خون کو haemolymph کہا جاتا ہے۔یہ تقریباً بے رنگ ہوتا ہے اور اس میں صرف دس فیصد خون کے خلیے یعنی Blood Cells شامل ہوتے ہیں،اس کا زیادہ تر حجم پلازما ہے،یہ haemolymph ہارمونز،غذائی اجزاء اور metabolic products تحولی مصنوعات کی نقل و حرکت کا کام کرتے ہیں،مگر یہ آکسیجن اور کاربن ڈائئ آکسائڈ کی تبدیلی کا کام نہیں کرتے۔ اس haemolymph کی گردش کے لیے ان چیونٹیوں کا دل بہت سادہ سا ہوتا ہےجو کہ ان کے پیٹ میں ہوتا ہے۔ان کا دل ایک شریان کی طرح کا ہوتاہے جو کہ کچھ چھوٹ پٹھوں سے گھرا ہوا ہوتا ہے۔یہ دل ان پٹھوں سے رابطہ قائم کرتا ہے(پیچھے سے واپس دماغ کی طرف جاتے ہوے) haemolymph ان کے جسم کے مختلف حصوں میں دب جاتا ہے۔آکسیجن کی فراہمی کے لیے ان کے جسم میں کچھ چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں جن کو spiracles کہا جاتا اور جو ان کے جسم کے تمام حصوں میں ہوتے ہیں جو کہ ان کے جسم کو براہ راست صاف ہوا فراہم کرتے ہیں۔جب آکسیجن جسم میں داخل ہوتی ہے،یہ ہوا کی نالیوں اور چھوٹی نالیوں کے زریعے جسم کے مختلف حصوں اور اعضاء تک جاتی ہے۔یہ نظام زیادہ تر غیر فعال ہوا کو تبدیل کرنے سے کام کرتا ہے۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.