ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر

ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر

ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران و عملے کی ملی بھگت سے ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے باجودشہر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ملی بھگت سے ناظم آباد سمیت شہر کے کئی علاقوں میں بلڈرز مافیا غیر قانونی بلڈنگز کی تعمیرات کررہی ہے۔ ناظم نمبر 2کے ایک پلاٹ پر غیر قانونی تعمیر پر مقامی آبادی شدید پریشانی کا شکار ہے۔مذکورہ پلاٹ پر اس وقت تیسری منزل پر غیر قانونی کام دن رات جاری ہے۔ اہلِ علاقہ نے کئی بار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو تحریری طورپر درخواستیں بھی دیں، لیکن سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی نے اب تک اس غیر قانونی تعمیر کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا، اس سلسلے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے کسی ایک جگہ پر غیر قانونی عمارت کے کسی ایک حصہ کو جزوی طورپر منہدم کرکے فوٹو سیشن کرالتی ہے۔ پھر کچھ دنوں کے بعد اسی بلڈنگ پر دوبارہ کام شروع ہوجاتا ہے تو اس طرح شہر کے کئی علاقوں میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیر ات جاری ہیں۔ مقامی علاقہ مکینوں نے بتایاکہ مذکورہ پلاٹ کے بلڈر نے غیر قانونی تعمیرات کے ساتھ ساتھ اس پلاٹ سے متصل فٹ پاتھ پر بھی قبضہ کرکے اسے پلاٹ کا حصہ بنالیاہے۔فٹ پاتھ پر موجود کے الیکٹرک کا پول اور سیورج لائن کا مین ہول بھی اس پلاٹ کے اندر چلا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ اینٹی کرپشن اور ڈی جی نیب سندھ سے ان خلافِ ضابطہ اور غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور چیف جسٹس سندھ ہارئی کورٹ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کے کرپٹ عناصر کے خلاف سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے شہر کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی پورشن اور یونٹس کا سروے کرا کر ان کے خلاف کاروائی کا حکم دیں۔ناظم آباد 2نمبر کے رہائشیوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے علاقے میں جاری غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو فی الفور نہ روکا گیا تو وہ سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کے دفتر پر دھرنا دیں گے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.