آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
راولپنڈی(بی ایل ٰآئی)آرمی چیف جنرل قمر جوید باجوہ سے جاپان کے پاکستان میں نئے سفیر نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ جاپانی سفیر کینوری متسورا نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔