صحافت کو اشتہارات کی گرفت سے آزاد کر کے نئی مثال قائم کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(بی ایل ٰآئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہےکہ آزاد میڈیا بہترین ترجمان ،نقیب اورنقاد ہوتا ہے ،سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا ،صحافت کواشتہارات کی گرفت سےآزادکر کے نئی مثال قائم کرینگے،میڈیا کی آزادی معاشرتی احساس ذمہ داری سے مشروط ہے۔ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کیلئے سچائی کو سامنے لانے والے صحافی قابل تحسین ہیں اورموجودہ آزادی صحافت صحافیوں کی طویل جدوجہد کا ثمر ہے ۔ آزاد ی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔عثمان بزدار نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے ۔ پرنٹ،الیکٹرانک اورسوشل میڈیا کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری اقدامات کیے جاتے ہیں ۔ حکومت پنجاب قومی اورعلاقائی صحافت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں پریس فریڈم پوری دنیا کے لئے مثال بنے گی۔صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی کے دوران تحفظ فراہم کرنےکیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔صحافت اورصحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن پریس فریڈم کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھر پورکرداراداکرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.