پی ایس ایل فائنل کیلئے شائقین پرجوش: مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں کا انتظام

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل مقابلے کے لیے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں اور اس جوش میں مزید اضافے کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل رات 8 بجے شروع ہوگا اور اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں میچ دیکھنے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرینیں لگائی جارہی ہیں جہاں شائقین آج کھیلے جانے والے میچ سے محظوظ ہوسکیں گے۔

کراچی کے بڑے شاپنگ مالز سمیت سوسائیٹیز اور کراچی پریس کلب اور آرٹس کونسل میں بھی بڑی اسکرینوں پر میچ دکھایا جائے گا۔

ڈیفنس میں واقع ایس کے بی زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی شائقین کو براہ راست میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے اور شائقین کرکٹ کو انتظامیہ کی جانب سے بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ آکر میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل بڑی اسکرین پر دکھانے کے لیے گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال اور جیلانی پارک میں انتظامات کیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف لاہور میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان فائنل مقابلے کو بڑی اسکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال سنچورس مال میں بھی پی ایس ایل فائنل میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

The Centaurus Mall@Centaurusoff

Live PSL final screening at The Centaurus Mall #Sunday #RAMCEVENTS #Final #PeshawarZalmi #Quettagladiators #Live #TheCentaurusmall

See The Centaurus Mall’s other Tweets

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں بھی بڑی اسکرین پر شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل فائنل دکھایا جائے گا اور اس کے لیے شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.