آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے شعیب ملک کپتان مقرر

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے شعیب ملک کو پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر کردیا گیا۔ عمر اکمل کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پی ایس ایل کے تیزترین نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

16رکنی اسکواڈ میں امام الحق، حارث سہیل، عماد وسیم، عمر اکمل، شان مسعود، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی، محمد رضوان، عابد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے شعیب ملک کپتان مقرر

پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سیریز کے لئے چھ کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے جبکہ حسین طلعت کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد، بابر اعظم، فخرزمان، حسن علی، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ کسی کھلاڑی کو فٹنس کی وجہ سے ڈراپ نہیں کیا گیا، پانچ ماہ کے دوران بہت زیاد کرکٹ ہوئی ہے اس لئے کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔

انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ عمراکمل اور کوچ کے درمیان اختلافات ماضی کا حصہ بن چکے، مکی آرتھر نے ہی عمر اکمل کی جانب توجہ دلائی تھی۔

چیف سلیکٹرز نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دکھائی تو بیک اپ اور مضبوط ہوجائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.