چھ روزہ اسپرنگ اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) بیرٹری ہڈسن یونیورسٹی نے پاکستان سپر لیگ کے اختتام پر پاکستان ڈے کی تقریبات کو شایاں شان ماننے کے لئے چھ روزہ اسپرنگ اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں کھیلوں کے پندرہ مختلف مقابلوں کے ساتھ تفریحی پروگرام بھی شامل ہونگے جس کا مقصد ملک کی 64فیصد یوتھ کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے ساتھ تعلیمی کی طرف آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس بات کا اعلا ن بیرٹری ہڈسن یونیورسٹی کے رجسٹرار ضوان احمد نے عیسیٰ لیب کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسی کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راشد احمد، سندھ ٹگ آف وار کے عظمت پاشا، جاوید اقبال، سمیت دیگر موجود تھے۔ رجسٹرار رضوان احمد نے اسپرنگ اسپورٹس فیسٹیول کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان سپر لیگ فور کا 17مارچ کو اختتام ہورہا ہے اس وقت ملک میں کرکٹ کے ساتھ قومی یکجہتی کی بھی ضرورت ہے ، جو موومنٹ بنی ہوئی ہے اس کو برقرار رکھنے کے لئے ہم نے 18سے23 مارچ تک چھ روزہ اسپرنگ اسپورٹس فیسٹیول رکھا گیا ہے یوم پاکستان کے ساتھ کرکٹ فیور کو شامل رکھا جائے۔تاکہ عالمی دنیا میں ہمارا اچھا امیج اجاگر ہوا۔بیرٹری ہڈسن یونیورسٹی میں ہم نے پندرہ کھیلوں کو شامل کیا ہے، یہ وہ کھیل ہیں جن کی یونیورسٹی میں سہولیات میسر ہیں ،ان کو ان مقابلوں میں شامل کیا گیا، ہمارے یہاں آؤٹ ڈور اور انڈور جیمنازیم کی عالمی کی سہولیات موجود ہیں، جس میں اسکواش کورٹ، سوئمنگ پول، والی بال ،نیٹ بال، تھرو بال، فٹسال، ٹگ آف وار، فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، اسکریبل، شطرنج،فنسنگ، کراٹے ،جوڈو سمیت جم کی سہولت موجود ہیں۔اسپور ٹس فیسٹیول میں پندرہ کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس کی رجسٹریشن اوپن ہے ،کامیاب کھلاڑیوں کو ٹرافیاں، میڈلز، سرٹفیکیٹ دیئے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کوٹہ میں داخلہ کے لئے اقدامات کئے جائیں گئے اس پوائنٹ کو نوٹ کرلیا گیا ہے ، ہم اسکالرشپ فراہم کررہے ہیں۔ رضوان احمد نے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول میں ہم کسی بچے سے کوئی فیس نہیں لے رہے ہیں، صرف ان مقابلوں کے لئے رجسٹریشن کرانا ضروری ہے، جن گیمز اگر ان کی انٹریز کم آئی تو اس کو ڈراپ بھی کرسکتے ہیں۔ جہاں تک بسنت کا تعلق ہے تو ہمارے اطراف میں کوئی آبادی نہیں ہے اگر انتظامیہ نے اجازت دی تو بسنت فیسٹیول کرائیں گے، اگر منع کیا تو اس کو منسوخ کردیں گے،بیری ٹری ہڈسن یونیورسٹی دی سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پروجیکٹ ہے، اس قبل سلیم حبیب چار پانچ اسکول ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کامیابی سے چلارہے ہیں۔ ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ ہم اس یونیورسٹی کے ساتھ شامل ہونے کا مقصد قریبی علاقوں کے بچوں کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے لئے سہولت دینا ہے، جو یہاں سہولیات موجود ہیں کورنگی ،لانڈھی، ابراہیم حیدری سمیت قریبی آبادی کے بچوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔بعدازاں میڈیا کے نمائندوں کو یونیورسٹی میں موجود سہولیات کا دورہ کرایا گیا ۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.