وزیراعظم آج تقریر میں آئی ایم ایف کے پاس جانے پر معافی مانگتے، مریم اورنگزیب
اسلام آباداسلام آباد (بی ایل ٰآئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو کتنی دفعہ یاد کرایا ہے کہ آپ کنٹینر پر نہیں اس لیے اپنی تقریر بدل لیں۔ عمران صاحب آج تقریر میں سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر کم از کم معافی مانگتے۔
وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے این آر او ون علیمہ باجی کو اور این آر او ٹو پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکوؤں اور چوروں کو دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی تقریر میں عوام سے معافی مانگتے کہ چھ ماہ میری نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے گیس اور بجلی کی قیمت میں دو گنا اضافہ ہوا۔ وزیر اعظم عوام سے معافی مانگتے کہ چھ مہینے میں ملک پر قرض میں سو ارب سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نالائق، نہ تجربہ کار اور جھوٹی حکومت کا بوجھ عوام پر ڈالنے اور تین سو ارب منی لانڈرنگ کا جھوٹ بولنے پر بھی معافی مانگتے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عوام کو بتاتے کہ سعودی ولی عہد قائد اعظم یونیورسٹی میں ٹھہریں گے یا پھر وزیر اعظم یونیورسٹی میں؟