شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد آئی تو حکومت قومی اسمبلی نہیں چلاسکے گی، خورشید شاہ

شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد آئی تو حکومت قومی اسمبلی نہیں چلاسکے گی، خورشید شاہ

اسلام آباداسلام آباد (بی ایل ٰآئی)ا پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کوئی شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاکر تو دکھائے،حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلا سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی ارکان ایوان میں رقص کرتے اور ٹیبل پر کھڑے ہو جاتے تھے، حکومت نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا، اسمبلی کو بے توقیر طریقے سے چلانے نہیں دیں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی وجہ سے پارلیمنٹ کو چلانے کی کوشش کی۔

پی پی رہنما نے کھل کر شہباز شریف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی کے عہدے سے ہٹایا گیا یہ کوشش کی گئی تو قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلنے دینگے۔

خورشید شاہ نے وزیراعظم اور آئی ایم ایف چیف ملاقات پر تنقید کی اور اسے پاکستان کی تذلیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب متحدہ حکومت کو بلیک میل کر کے فائدہ لے گی،ایم کیو ایم اپوزیشن کا حصہ ہے نہ سمجھیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی کے چیئرمین شپ سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کیا اور ان کی جگہ فخر امام کو نیا چیئرمین پی اے سی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.