کراچی(عبدالستار مندرہ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں لوک ورثہ کمیٹی اور مستاگ فاو¿نڈیشن کے زیراہتمام رمضان بلوچ کی کتاب “بلوچ روشن چہرے” کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت بلوچی کے نامور افسانہ نگار ڈاکٹر نعمت اللہ گچکی نے کی۔ پروگرام کی ابتدا میں وحید نور نے آنے والے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں بات کرتے ہوئے نامور صحافی شبیر بلوچ نے کہا کہ لیاری ایک بار پھر ادب کی طرف راغب ہو چکا ہے اور یہ لیاری کی قدیم شناخت ہے۔بشیر بیدار نے کہا کہ ہمیں زبانوں سے کوئی نفرت نہیں۔ بلوچ جس زبان میں چاہے لکھیں کیونکہ زبانیں معصوم ہوتی ہیں۔ اردو کے نامور شاعر سعید خاور نے کہا کہ میں لیاری کو بغداد، کابل، دہلی سے تشبیہ دیتا ہوں، کیونکہ وہ بھی بار بار اجڑ گئے مگر پھر بس گئے۔ لیاری بھی اسی طرح کئی بار اجڑ کر پھر بسا ہے۔ ہیومین رائٹس آف پاکستان سندھ کے چیئرمین اسد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری نے سیاست کے میدان ایسے لوگ پیدا کیے جن کے چہرے ہمیشہ روشن رہیں گے۔ نامور ٹی وی اینکر مجاہد بریلوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بلوچ کی کتاب میں ایسے چہرے شامل ہیں جو اپنی حیات میں ہی دیومالائی کردار بن چکے تھے، جیسے میر غوث بخش بزنجو، نواب خیر بخش مری، عطا شاد اور دیگر شامل ہیں۔ احمد اقبال نے کہا کہ یہ کتاب بلوچ روشن چہروں کے ایک انقلاب کا عکس اپنے ساتھ لے کر آئی ہے۔ کتاب کے مصنف رمضان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں وہ چہرے شامل ہیں، جن سے میری شناسائی تھی اور یہ کتاب آخری کتاب نہیں ہے، میں اس موضوع پر آئندہ بھی تحقیق کرنے کی کوشش کروں گا۔ نامور ادیب و افسانہ نگار ڈاکٹر نعمت اللہ گچکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بے شک یہ کتاب بلوچ روشن چہروں کے حوالے سے مکمل نہیں ہے مگر یہ کتاب ایک راستہ ضرور ہے۔ رمضان بلوچ کا یہ کارنامہ قابلِ تحسین ہے۔ ماہین واحد بلوچ
About BLI News
3248 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.