9/11 کو طیارہ نہیں میزائل آکر لگا تھا‘ ریٹائرڈ امریکی جنرل نے تہلکہ خیز بات کہہ دی، ہنگامہ برپاہوگیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں رونما ہونے والے نائن الیون کے سانحے کی حقیقت پر شروع سے ہی سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔ شروع سے ہی خود امریکہ کے اندر سے کئی طاقتور آوازیں اسے امریکی انتظامیہ کی کارستانی قرار دیتی آ رہی ہیں۔ اب ایک سابق امریکی جرنیل نے اس حوالے سے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے جھوٹ کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 86سالہ ریٹائرڈ میجر جنرل البرٹ این سٹبلیبن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ”نائن الیون میں پینٹاگون کی عمارت میں کوئی ہوائی جہاز نہیں ٹکرایا تھا بلکہ میزائل سے حملہ کیا گیا تھا۔اس حوالے سے امریکی انتظامیہ کی تحقیقاتی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔“

میجر جنرل البرٹ این سٹبلیبن 1981ءسے 1984ءتک امریکی فوج میں انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی کمانڈو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے پینٹاگون کی تباہ ہونے والی عمارت کا انتہائی احتیاط کے ساتھ معائنہ کیا تھا۔ میں کسی صورت اس مفروضے پر یقین کرنے کو تیار نہیں تھا کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی تھی۔ جو کچھ میں نے دیکھا وہ کام کوئی عرب دہشت گرد تو کیا کوئی بھی شخص نہیں کر سکتا۔پھر ایک روز میرے سامنے ایک تصویر آئی جس میں پورا پینٹاگون دکھایا گیا تھا اور حملے سے اس کی عمارت میں بننے والا سوراخ بھی۔ یہ سوراخ اس قدر چھوٹا تھا کہ اس کے ہوائی جہاز سے بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یہ یقینی طور پر میزائل سے بنا تھااور میں اس حقیقت سے آگاہ ہوں کہ عمارت کے ملبے سے میزائل کی ٹربائن کے ٹکڑے بھی برآمد ہوئے تھے۔میں نے چند سال قبل بھی یہی کچھ کہا تھا لیکن اس دعوے کی صداقت کے لیے میں نے جو ثبوت دیئے تھے وہ انٹرنیٹ سے ہٹا دیئے گئے اور امریکی حکومت نے ان کی جگہ اپنی مرضی کے، خودساختہ ثبوت پیش کر دیئے۔ اس کے بعد میں نے عوام میں جانے اور انہیں حقیقت سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔“

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.