کراچی (عبدالستار مندرہ ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اسٹیج شو کمیٹی کے زیر اہتمام معروف ریڈیو،ٹی وی،فلم اور اسٹیج آرٹسٹ “ذہین طاہرہ ” کو © “اعتراف کمال ” اے سی آڈیٹوریمII میں پیش کیا گیا۔ ذہین طاہرہ کا شمار پاکستان کی مشہور آرٹسٹوںمیں ہوتاہے۔ انہوں نے اپنی شہرت ڈرامہ “خدا کی بستی ” سے حاصل کی۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ ذہین طاہرہ ایک شاندار خاتون ہیں، ان آرٹسٹ کے ذریعے ہی معاشرے کااقدار بڑھتا ہے۔ سینئر فنکار منور سعید نے کہا کہ ذہین طاہرہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز میرے ریڈیو شو سے کیا اور میں بہت خوش نصیب ہوں کہ یہ میری طالبعلم بھی رہ چکی ہیں ،ان کی ایک فنکار بننے کی جدوجہد ان کی کامیابیاںہیں جو انہوں نے اپنے کیرئیرمیںحاصل کی۔ سینئر پروڈیوسر ارشاد انصاری نے ذہین طاہرہ کی شخصیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ذہین طاہرہ ایک پرجوش خاتون ہیں اور مجھے فخر ہے کے انہوں نے میرے ڈرامے “خدا کی بستی” کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ ڈرامہ “شمع “کے مشہور فنکار انور اقبال نے کہا کہ آرٹسٹ بہت ہوتے ہیں لیکن ذہین طاہرہ میں جو انفرادیت اور سلیقہ موجودہے وہ بہت ہی کم فنکاروں میں ملتا ہے۔ طلعت حسین نے کہا کہ ملک کی پہچان آرٹسٹ سے ہوتی ہے اور ذہین طاہرہ اپنی اداکاری کے ذریعے پاکستان کی پہچان بنی ہیں۔اس پروقار تقریب کے موقع پر مشہور فنکار جن میں محمد ظہیر خان،درغانہ بٹ،خالد بن شاہد،طلعت اقبال، سلمہ شاہین ، اقبال لطیف، سعادت علی جعفری اور دیگر نے بھی ذہین طاہرہ کی شخصیت کو بیان کیا۔تقریب کے اختتام پر ذہین طاہرہ نے کہا وہ بہت خوش نصیب ہیں جن کو اتنی شہرت ملی ، انہوں نے آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ اور پوری انتظامیہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل ایک ایسا ادارہ ہے جو ملک کے تمام فنکاروں کو سراہتاہے۔ آرٹس کونسل کراچی کے صدرمحمد احمد شاہ نے ذہین طاہرہ کو شیلڈاور گلدستہ پیش پیش کیا۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.