اسلام آباد (بی ایل ٰآئی) سابق وزیر فائنانس مفتاح اسمٰعیل نے موجودہ حکومت کی تجارتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کےپہلے حصے میں ریکارڈ بجٹ خسارے نے پی ٹی آئی کے دعووں کی کلئی کھول دی ہے،ان کا کہنا تھا موجودہ بجٹ خسارہ گزشتہ پانچ سال کے اسی دورانئے کا سب سے بڑا خسارہ ہےجو کہ مالی سال کے پہلے حصے میں جی ڈی پی کے 2.8فیصد تک پہنچ گیا ہے۔انہوں نئے کئی سوالات کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے وہ دعوے، کہاں گئی وہ کفائت شعاری جس کا پاکستان تحریک انصاف ڈھنڈورا پیٹتی رہی،انہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں منی بجٹ 180ارب روپئے کے اضافی ٹیکس کہاں ہیں، ٹیکس وصولی کا ٹارگیٹ کہاں گیا اب بھی 173ارب روپئے کا خسارے کا سامنا ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نومبر 2018تک 22کھرب 40ارب روپئے کا قرض لیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اعداد وشمار کے گزشتہ 71سالوں میں پاکستان کی تمام حکومتوں نے 225کھرب کا قرض حاصل کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی نے صرف پانچ ماہ میں حاصل کی ہےان کا کہنا تھا کہ اس طرح اگلے پانچ سال میں حکومت پر قرضدگنا ہوجائے گا۔مفتاح اسمٰعیل نے اسٹاک ایکسچینج ، اسٹیٹ بنک ، انٹرسٹ ریٹ سمیت دیگر کئی شعبو ں کے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتہائی غیر یقینی کی صورتحال بڑھ رہی ہے اور اگر یہی سلسہ جاری رہا تو ملک عالمی سطح پر خطروں سے دوچار ہوجائے گا۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.