بغیر جھنڈے والے پانچ سو روپے کے نوٹ اصلی ہیں یا نقلی؟ سٹیٹ بینک نے بیان جاری کر دیا

لاہور (بی ایل ٰآئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر جھنڈے کے نشان والے 500 روپے کے نوٹ اصلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ نوٹ قابل استعمال ہیں۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 2006ءسے 2009ءتک 500 روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹ بغیر جھنڈے کے جاری کئے گئے تھے تاہم جنوری 2010ءکے بعد ان نوٹوں کے سیکیورٹی فیچر ز بڑھاتے ہوئے ان میں جھنڈے کا نشان بنایا گیا تھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جھنڈے کے نشان والے نوٹ جاری ہوئے تو پہلے سے جاری کئے گئے نوٹ منسوخ نہیں کئے گئے تھے اس لئے یہ آج بھی قابل استعمال ہیں اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.