اس سے ناصرف پاکستانیوں کیلئے سمارٹ فونز میں اردو لکھنے میں بے حد آسانی پیدا ہو گئی ہے بلکہ ”ڈیجیٹل ورلڈ“ میں اردو زبان کی ترویج کیلئے بھی یہ اہم اقدام ہے۔ اس کنورژن انجن کے تحت آپ رومن اردو لکھیں گے تو لکھا گیا کوئی بھی جملہ خود بخود اردو میں تبدیل ہو جائے گا۔
اس وقت اردو زبان بولنے والوں نے سمارٹ فونز کے ذریعے اردو میں بات چیت کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ رکھا ہے اور بجائے اصلی اردو میں بات چیت کے انگریزی حروف تہجی کے ذریعے کچھ اس طرح الفاظ لکھے جاتے ہیں کہ ان سے اردو الفاظ کا مطلب اخذ ہوتا ہے اور ان دنوں یہ طریقہ کار اس قدر مقبول ہے کہ پاکستان کی کئی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کے اظہار کیلئے اسے استعمال کرتے ہیں۔
اگر آپ بھی اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ذیل میں اس کا طریقہ کار بتایا گیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے آپ باآسانی اپنے سمارٹ فون میں صحیح اردو لکھ سکتے ہیں۔
سب سے پہلے آپ کو ”جی بورڈ“ ایپلی کیشن انسٹال کرنا ہو گی جو آئی فون اوراینڈرائڈ دونوں پر دستیاب ہے اور آپ اسے یہاں کلک کر کے ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔
آئی فون پر جی بورڈ انسٹال کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
جی بورڈ انسٹال ہونے کے بعد اسے اوپن کریں اور سیٹنگز میں جائیں، یہاں لینگوئجز پر کلک کر کے ”Use system language“ کی اوپشن کوڈس ایبل کر دیں۔
اس کے بعد آپ زبان کی فہرست میں جائیں اور اردو(اردو abc—>) کی آپشن کو سلیکٹ کریں۔
اب جی بورڈ میں موجود ”سپیس“ کے بٹن کو دبا کر رکھیں، آپ کے سامنے ایک پاپ اپ سکرین آئے گی جس پر زبان سلیکٹ کرنے کی آپشن موجود ہے۔ یہاں اردو کو سلیکٹ کریں اور اپنے سمارٹ فون میں اردو لکھنے کی سہولت استعمال کریں۔
اوپر بتائے گئے طریقہ کار کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد آپ اپنے سمارٹ فون میں رومن انگلش کو اردو میں تبدیل کرنے کے قابل ہو گئے ہیں اور دلچسپ امر یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ ہزار وں ایپلی کیشنز میں اردو لکھ سکتے ہیں۔ یہ فیچر انتہائی بہترین طریقے سے کام کرتا ہے اور رومن انگلش میں لکھے ہوئے تمام الفاظ کو کامیابی کیساتھ اردو کے بالکل درست الفاظ میں تبدیل کرتا ہے۔