52ممالک نے سی پیک میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا، ہماری تمام ترتوجہ تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر مرکوز ہے:نواز شریف
Mar 16, 2017BLI NewsپاکستانComments Off on 52ممالک نے سی پیک میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا، ہماری تمام ترتوجہ تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر مرکوز ہے:نواز شریف
گوادر(بی ایل آ ئی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں شمولیت کیلئے 52 ممالک نے رابطہ کیا ہے لیکن ہماری تمام تر توجہ ترقی کے منصوبوں پر مرکوز ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا گوادر میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوادرکی ترقی کےلیے 25 ارب روپے کے ماسٹرپلان کی منظوری دےدی گئی ہے۔ گودار،پسنی سمیت بلوچستان کے علاقوں میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محفوظ عدالتی فیصلے پرقیاس آرائی،تبصرہ یاپیش بینی عدالتی احترام میں خلل ہے اورمیرا اس پرتبصرہ کرنا نہیں بنتا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے پسنی سے گوادر تک 150کلومیٹربذریعہ سڑک سفرکیا اور سڑک کی تعمیر کے معیار کی بھی تعریف کی ۔