31 ویں میکٹر انٹرنیشنل جونیئرطائی کوانڈو چینگ موکوان چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد
جونیئر گرلز اور بوائز کیٹگری میں تقریبا 400سے زائد7 سے14 سال کے مختلف اسکولوں کے طلباءوطالبات حصہ لیا
بہترین اسکولوں میں اسپرنگ فیلڈ نے ہر ایونٹ میںپہلی پوزیشن حاصل کی، گرینڈ ماسٹرندیم اصفہانی صدر یونین طائی کوانڈو کا اعلان
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) 31 ویں میکٹر انٹرنیشنل جونیئر گرلز اور بوائز طائی کوانڈو چینگ موکوان چیمپئن شپ یونین طائی کوانڈو آرگنائزیشن آف پاکستان کے تحت پاکستان اسپور ٹس بورڈ نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ جس میں تقریبا 400سے زائد7 سے14 سال کے مختلف اسکولوں کے طلباءوطالبات اور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔چیمپئن شپ میں طلبہ و طالبات کے ساتھ کھلاڑیوں نے بھی چینگ موکوان ، لکڑی توڑنا، فائٹس، ہتھیار زنی، لمبی تلوار بازی ، ووڈ فائٹنگ ،نن چکو سمیت دیگر اسٹال میں بھرپور مہارت کا مظاہرہ کرکے شائقین سے داد وصول کی۔ گرینڈ ماسٹرندیم اصفہانی صدر یونین طائی کوانڈو نے اس موقع پر کہاکہ اس کھیل کی پروموشن کے لئے کام کررہے ہیں ، جس میں بڑی تعداد میں اسکولوں کے بچوں کی شرکت سے ثابت ہے صحت مندانہ سرگرمیوں میں بچوں کو مصروف رکھنے سے ان کی ذہنی تربیت کی جاتی ہے، سالانہ ایونٹ میں والدین کی ایک بڑی تعداد ان مقابلوں میں اپنے سامنے بچوں کی پرفارمنس اور ان کو انعامات اپنے سامنے تقسیم ہوتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں،اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ بہترین اسکولوں میں اسپرنگ فیلڈ نے ہر ایونٹ میںپہلی پوزیشن حاصل کی، دوسرے نمبر پرالیسکر اسکول نے اسپارنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیڈ اسٹارٹ اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی رفیق پیر زادہ نے بہترین طلباءو طالبات میں میڈلز اور شلیڈ زتقسیم کئے۔ اور ندیم اصفہانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمام آرگنائزنگ کیمٹی ممبران کی تعریف کی، جنہوں نے ابتدائی گراس روٹ لیول پر پروگرام منعقد کرائے۔ بانی طائی کوانڈو گرانڈ ماسٹر سلیم اے جہانگیر نے خصوصی طور پر چیمپئن شپ میں شرکت کی ۔