لندن میں 2 سفید فارم لڑکیوں کا حجاب پہننے کے جرم میں مسلمان خاتون پر حملہ، خوفناک طریقے سے فرش پر گھسیٹتی رہیں
Dec 17, 2016BLI Newsتازہ ترینComments Off on لندن میں 2 سفید فارم لڑکیوں کا حجاب پہننے کے جرم میں مسلمان خاتون پر حملہ، خوفناک طریقے سے فرش پر گھسیٹتی رہیں
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں 2 سفید فارم لڑکیوں نے باحجاب مسلمان خاتون پر حملہ کرکے زخمی کردیا،خوفناک طریقے سے فرش پر گھسیٹتی رہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق لندن میں ایک مسلم خاتون کو حجاب پہننے کے جرم میں فرش پر گھسیٹنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے،گھیسٹے جانے پر خاتون شدید زخمی ہے اور اس کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ جب یہ مسلمان خاتون چنگ فورڈ مارکیٹ سے نکلی تو 22سفید فارم لڑکیوں نے حملہ کردیا ،پہلے تشدد کیا گیا پھر فرش پر گھسیٹا گیا ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان حملہ آور لڑکیوں نے حجاب اتارنے کی کوشش کی تو خاتون کے مزاحمت کرنے پر کھینچ کر فرش پر گرا لیا اور آٹھ سے نو میٹر تک گھسیٹتی رہیں۔
قریبی ترکش ریستوران کے ایک ویٹر کا کہنا ہے کہ میں ٹیریس پر بیٹھا تھا کہ ایک خاتون کوہمارے ریستوران کے قریب اوندھے منہ پڑے دیکھا نیچے آیا تو وہ ہاتھ ہلا ہلا کر مدد کیلئے پکار رہی تھی،چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ مجھ پر حملہ کیا گیا ہے،ہم نے اس کا سکارف ٹھیک کیا اور اٹھا کر ریسٹورنٹ کے اندر لے گئے اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال پہنچادیا۔
خاتون پر حملہ کیے جانے پر مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے اس غیر انسانی رویے کیخلاف مسلم تنظیموں نے احتجاج کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکیوں کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔