2018 میں ملک کا وزیراعظم بنوں گا، بلاول بھٹو زرداری

لاہور: 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وہ لاڑکانہ سے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی نشست پر انتخاب لڑیں گے لیکن وقت کا تعین پارٹی کرے گی۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڑکانہ سے انتخاب لڑوں گا لیکن وقت کا تعین پارٹی کرے گی،
اس وقت خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی وفاقی سیاسی جماعت ہے کیونکہ اس جماعت نے صوبے میں ہونے والے گزشتہ 3 ضمنی انتخاب جیتے ہیں۔ نوازشریف وزیراعظم اپناکام نہیں کرسکتے تومیں تیارہوں، عوام کی مدد سے 2018 میں اس ملک کا وزیراعظم بنوں گا۔ 2018 کے عام انتخابات  کے بعد ہر جگہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرائے گا، وزیر اعظم اور صدر کے گھروں پر بھی ہماری ہی پارٹی کا جھنڈا ہوگا۔

چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک بہت مشکل صورتحال سے دوچارہے، خیبر پختونخوا دہشت گردی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے اور ہمارا نیشنل ایکشن پلان جھنگ کے ضمنی انتخاب کے بعد ختم ہوگیا ہے، ہمیں ایک غیر جانبدار اور قابل وزیرداخلہ چاہیے۔ اگر نواز شریف نے ہمارے 4 مطالبات نہ مانے تو ملک بھر سے گو نواز گو کا نعرہ لگے گا۔

کارکنوں کی جانب سے ’’رو عمران رو‘‘ کے نعروں پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ تو پہلے ہی رو رہے ہیں لیکن ان کے خلاف زیادہ نعرے نہ لگائے جائیں کیونکہ وہ ان کے پسندیدہ چاچا ہیں۔ سیاست ہمارے لئے خدمت ہے، اپنی صاف ستھری سیاست کو جی ٹی روڈ کی سیاست نہیں بناناچاہتے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.