2017 ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سال ہو گا، شہریار خان

کراچی: 

چیئرمین پی بی سی شہریار خان کا کہنا ہے کہ حنیف محمد اکیڈمی میں کراچی کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ ویمن کرکٹرز کو بھی مواقع میسر آئیں گے جب کہ انٹرنیشنل جونیئر اور ویمنز ٹیموں کے بعد بڑی ٹیمیں پاکستان لانے کیلیے کوشاں ہیں اور 2017 ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سال ہوگا۔

پی سی بی کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کی ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح ہوگیا، پاکستان میں اپنی نوعیت کے تیسرے مرکز کو اپنے دور کے عظیم بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد سے منسوب کیا گیا ہے، افتتاحی تقریب کے موقع پر بورڈ چیئرمین شہریار خان مہمان خصوصی تھے، نجم سیٹھی سمیت ارکان گورننگ بورڈ بھی تقریب میں شریک ہوئے، حنیف محمد مرحوم کے صاحبزادے و سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے فیتہ کاٹ کر عمارت کا افتتاح کیا، کے سی سی اے کی جانب سے پی سی بی کے ارکان گورننگ بورڈ، سی او او سبحان احمد، نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان و دیگر کو یاد گاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

About BLI News 3244 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.