پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ 20 سال کی عمر میں رنگت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ کسی کی رنگت، جسامت، لباس اور قد پر بات یا طنز کرنا غلط ہوتا ہے، کسی کے لیے بھی ایسا نہیں کہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لباس، جسامت اور رنگت کے معاملے پر طنز اور تفریق برداشت کی اور حیران کن طور پر انہیں اپنے علاقے میں اس کا زیادہ سامنا کرنا پڑا۔
نادیہ افگن نے کہا کہ جب تک وہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تھیں تو انہیں اپنی رنگت کے حوالے سے کچھ پتا نہیں تھا، کسی نے انہیں کچھ محسوس نہیں کروایا لیکن جیسے ہی وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور آئیں اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو انہیں محسوس کرایا گیا کہ وہ سانولی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ان کی عمر محض 20 سال تھی اور انہوں نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا لیکن انہیں رنگت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناکر انہیں احساس دلایا گیا کہ وہ سانولی ہیں۔
Be the first to comment