کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاٹھوڑ کے گل حسن جوکھیو گوٹھ میں 20 سالہ نوجوان ظفر جوکھیو 7 سال سے ’’پلیکس فورم نیورو فائبروما‘‘ بیماری میں مبتلا، زندگی مشکل بن گئی، والدین غریب ہونے کے باعث علاج نہیں کرا سکے، سماجی کارکن سرور جوکھیو پہنچ گیا، نوجوان کی زندگی بچانے کی اپیل، تفصیلات کے مطابق گڈاپ کے علاقے کاٹھوڑ کے گل حسن جوکھیو گوٹھ کے رہائشی 20 سالہ نوجوان ظفر جوکھیو کو 7 سال سے ’’پلیکس فورم نیورو فائبروما‘‘ بیماری ہونے کے باعث نوجوان ظفر جوکھیو کی زندگی سخت مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، گھومنے پھرنے سے لاچار نوجوان ظفر جوکھیو کے والد داد رحیم جوکھیو انتہائی غریب ہونے کے باعث اپنے بیٹے کا علاج تک نہیں کرا سکا،ظفر جوکھیو زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے، گذشتہ دن سماجی کارکن سرور جوکھیو نے کاٹھوڑ گل حسن جوکھیو گوٹھ پہنچ کر بیمار نوجوان سے ملاقات کی اور اس کو ہسپتال داخل کروانے کے لیئے ڈاکٹروں سے رابطے کیئے، سرور جوکھیو نے صحافیوں کو بتایا کہ ظفر جوکھیو کو بھی وہ ہی بیماری ہے جو نوری آباد کے نوجوان عیسیٰ پالاری کو ہے، عیسیٰ پالاری اس وقت کراچی کی سول ہسپتال میں داخل ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ظفر جوکھیو کو بھی اسپتال داخل کرواکر اس کی زندگی بچا سکیں، انہوں نے کہا کہ سرکار فوری طور پر نوجوان کی زندگی بچانے کے لیئے اپنا کردار ادا کرٰن، اس موقع پر بیماری میں مبتلا ظفر جوکھیو نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں، سروے اسٹیشن پر میں اور میرے والد گاڑیاں صاف کرکے اپنا پیٹ گذر کرتے ہیں، میری بیماری کی وجہ سے میرے بابا سخت پریشانی کا شکار ہیں، نوجوان کے والد داد رحیم جوکھیو نے بتایا کہ بیٹے کی بیماری کے باعث سخت پریشان ہوں، مجھے 9 بچے ہیں جن میں بڑا بیٹا ظفر ہے جو میرے ساتھ کماتا تھا لیکن وہ آج بیماری میں مبتلا ہے، پہنچ والے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے بیٹے کا علاج کرواکر اس کی زندگی بچائی جائے۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.