کراچی( بی ایل آٸی)کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی ہدایت پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شروع کی جانے والی خصوصی مہم کے 15 روز کے دوران ٹریفک پولیس نے مجموعی طور پر 71 ہزار 377 چالان کر کے ایک کروڑ 42 لاکھ 4 ہزار 450 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 2 ہزار 92 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 2 ہزار 42 مقدمات درج کیے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ 17 جنوری سے 31 جنوری تک 15 روز کے دوران ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ٹریفک پولیس ساؤتھ 10 ہزار 390 چالان ، 19 لاکھ 39 ہزار 650 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 145 مقدمات درج کر کے 145 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا ، ٹریفک پولیس سٹی نے 9 ہزار 172 چالان ، 17 لاکھ 96 ہزار 850 روپے جرمانہ ، 534 مقدمات درج کرتے ہوئے 534 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا۔
ٹریفک پولیس سینٹرل نے 11 ہزار 614 چالان کرتے ہوئے 25 لاکھ 90 ہزار 150 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 338 مقدمات درج کرتے ہوئے 338 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا ، ٹریفک پولیس ایسٹ نے 5 ہزار 524 چالان ، 10 لاکھ 84 ہزار 100 روپے جرمانہ ، 139 مقدمات درج کرکے 163 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا،ٹریفک پولیس ویسٹ نے 23 ہزار 351 چالان ، 41 لاکھ 98 ہزار 100 روپے جرمانہ ، 517 مقدمات درج کر کے 531 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا۔
ٹریفک پولیس ملیر نے 6 ہزار 421 چالان ، 15 لاکھ 92 ہزار 800 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 285 مقدمات درج کر کے 292 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا جبکہ ٹریفک پولیس کورنگی نے 4 ہزار 905 چالان ، 10 لاکھ 28 سو روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 84 مقدمات درج اور 89 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی مداخلت پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات درج نہ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جس کے بعد ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی پر اب چالان کیے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ ون وے کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمات کو واپس لیا جائے تاکہ ایسے نوجوان جو ون وے کی خلاف ورزی پر مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں ان کو مستقبل میں کسی بھی پریشانی سے بچایا جا سکے۔
ٹریفک پولیس ویسٹ 23351چالان،41لاکھ98 ہزار جرمانہ عائد کرکے سرفہرست رہی
کراچی پولیس چیف کی ہدایت پر ون وے کی خلاف ورزی پر شروع کی جانے والی خصوصی مہم کے 15 روز میں ٹریفک پولیس ویسٹ سرفہرست رہی جس نے سب سے زیادہ 23 ہزار 351 چالان کرتے ہوئے سب سے زیادہ 41 لاکھ 98 ہزار 100 جرمانہ عائد کیا، ٹریفک پولیس سٹی نے خصوصی مہم کے دوران سب سے زیادہ 534 مقدمات درج کر کے 534 ڈرائیورں کو گرفتار کیا۔