اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی ناکامی اور ہزیمت باقی رہ گئی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد( بی ایل ٰآئی )  وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی پی ڈی ایم پر تنقید کہا پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی۔ اس کی جان نکل چکی ہے۔ اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی۔ ناکامی اور ہزیمت باقی رہ گئی ہے۔ منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گر گئے۔

فاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے۔ اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی، ناکامی اور ہزیمت رہ گئی ہے، منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گرگئے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، براڈ شیٹ معاملے نے این آر او کی سیاست کو آشکار کیا، یہ ان کے لیے پاناما 2 ثابت ہوگا۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان غریبوں کے لیے کینسر اسپتال، یونیورسٹیاں بنارہے تھے تو نواز شریف اور زرداری غریبوں کو لوٹ رہے تھے۔ ن لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply