
کراچی (عبدالستار مندرہ)سندھ حکومت نے موٹر سائیکل پر ہر طرح کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت موٹر سائیکل پر ہر طرح کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پچھلے تمام استثنیٰ / رعایت ختم کردی گئیں ہیں اور ڈبل سواری کی کسی بھی صورت اجازت نہیں ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی پولیس کے تمام افسران و ملازمین اس پابندی کو یقینی بنائیں گے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف حسبِ ضابطہ کارروائی عمل میں لائیں گے۔