دبئی (بی ایل آ ئی) پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ٹو کے لیے منفرد ٹرافی تیار کی گئی ہے ،فائنل میچ لاہور میں ہی ہو گا ،پی ایس ایل کے ذریعے کرکٹ واپس پاکستان لے کر جا رہے ہیں ۔
پی ایس ایل کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نے کہا کہ پی ایس ایل ٹو کے لئے منفرد ٹرافی تیار کی گئی ہے، پاکستان سپرلیگ ٹو کا فائنل انشااللہ لاہور میں ہوگا، پی ایس ایل کی ٹرافی آرٹ کا ایک بہترین نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بہترین بیٹسمین کی ٹرافی حنیف محمد کےنام سے دی جائیگی، بہترین بولرکی ٹرافی فضل محمد کے نام سے دی جائیگی، بہترین وکٹ کیپرکی ٹرافی امتیاز احمد کے نام سے دی جائیگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پی ایس ایل پہلے کی طرح دلچسپ ہوگا، پی ایس ایل کے ذریعے کرکٹ واپس پاکستان لیکر جارہے ہیں، پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کوکھیلنے کاموقع مل رہا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن جیتنے سے ہماری ٹیم پراعتماد ہے، اسلام آباد کی ٹیم کا کامبی نیشن بہت اچھا ہے، پاکستان کھلاڑی دبئی اورشارجہ میں زیادہ کھیلتے ہیں، یو اے ای میں زیادہ کھیلنے کا فائدہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہوگا۔کراچی کنکز کے کپتان کمارسنگاکارا نے کہا کہ کراچی کنگز میں نوجوان کھلاڑی اورتجربہ کار کوچز ہیں، اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔کوئٹہ گلیڈیئرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اب بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔