یوٹیوب چینل سے بیروزگاری ختم کریں!

یوٹیوب چینل سے بیروزگاری ختم کریں! (عبدالرحمن عاجز)

کراچی سمیت ملک بھر میں ڈگری ہولڈرز تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کمی نہیں ہے لیکن حکام بالا کی طرف سے ملازمتیں نہیں بلکہ صرف خواری، پیسوں اور وقت کا ضیاع ہی ہوتا ہے۔ جبکہ بیروزگار نوجوان بھی حصول ملازمت کے لیے مختلف محکموں میں چکر لگانا مقصد حیات سمجھتے ہیں لیکن کوئی بھی چھوٹا یا بڑا کاروبار کرنے کو ترجیح نہیں دیتے۔ بہرکیف اس جدید دور میں تقریباً ہر چھوٹا بڑا انٹرنیٹ سے منسلک ہے لہٰذا انہیں چاہیے کہ یوٹیوب پر درج ذیل طریقے سے اپنا ذاتی چینل بنائیں اور اپنی اپنی فیلڈ کے مطابق مفید ویڈیوز بنا کر بیروزگاری میں نمایاں کمی لا سکتے ہیں۔
تعارف:0
یوٹیوب دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے۔ پے پال کمپنی کے سابق تین ملازمین چیڈ ہرلے، سٹیو چین اور جاوید کریم (Chad Hurley, Steve Chen and Jawed Karim) نے اسے 14 فروری 2005 کو رات 9 بج کر 15 منٹ پر لانچ کیا تھا جبکہ 23 اپریل 2005 کو دنیا بھر کے لیے کھول دیا تاکہ ہر کوئی اپنے کمپیوٹر سے نہ صرف دیکھ سکے بلکہ تب سے ویڈیوز اپلوڈ بھی کی جا رہی ہیں۔ اس سائٹ کو ابھی تقریباً ڈیڑھ سال ہی گزرا تھا کہ گوگل کو اس کی کامیابی کا ادراک ہو گیا اور اسے پاکستانی روپوں کے مطابق تقریباً 165 ارب میں خرید لیا تھا۔ یہ ویب سائٹ کتنی بڑی ہے اس کا اندازہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ ہر گزرتے ایک منٹ میں اس ویب سائٹ پر 100 منٹوں سے زیادہ کی ویڈوز اپلوڈ ہو جاتیں ہیں۔ اس وقت دنیا بھر سے یوٹیوب استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہو گئی ہے۔آج یہ ویب سائٹ اربوں ڈالرز کماتی ہے مگر کبھی وہ بھی وقت تھا کہ اس ویب سائٹ کو بنانے والوں کے پاس محدود وسائل کی وجہ سے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک پِزے والے ریسٹورینٹ کے اوپر شروع کرنا پڑا، مگر آج یوٹیوب نے یوٹیوب اسپیس کے نام سے دنیا کے بڑے شہروں میں اپنے اسٹوڈیوز بنا رکھے ہیں جن میں لاس اینجلس، لندن، ٹوکیو، نیویارک، برلن، پیرس، ٹورنٹواور ممبئی قابل ذکر ہیں جبکہ دنیا کے 89 چھوٹے و بڑے شہروں میں اس کے ذیلی دفاتر بھی موجود ہیں۔
چینل بنانے کا طریقہ:2
سب سے پہلے آپ اپنا ایک Gmail اکائونٹ بنائیں پھر آپ پہلےwww.youtube.com اوپن کریں اور اپنے ای میل سے سائن اِن ہو جائیں۔ سائن ہونے کے بعد سب سے اوپر دائیں طرف گیئر بٹن پر کلِک کریں اور سب سے نیچے Create a new channel پر کلِک کریں گے تو ایک لمبا سا Brand Account Name والا بکس اوپن ہو نے پر آپ نے اپنے چینل کا نام لکھنا ہو گا ایسے نام کا انتخاب کریں کہ جو منفرد سا لگے اور یاد رکھنے میں مشکل پیش نہ آئے۔ چینل کا نام لکھ کر ساتھ ہی بالکل نیچے نیلے رنگ کے Create والے بٹن پر کلِک کر دیں گے تو آپ کا منتخب کردہ یوٹیوب چینل بن جائے گا۔ اب اس کی سیٹنگ کرنے کے لیے سب سے پہلے یہ سیٹنگ کریں کہ بینر کے بالکل نیچے بائیں طرف آپ کے چینل کا نام لکھا ہوا ہے اور اس کے سامنے یعنی کہ بینر کے بالکل نیچے دائیں طرف ایک اسٹار جیسا بٹن ہے جسے سیٹنگ والا بٹن یا گیئر بٹن بھی کہتے ہیںاس پر کلِک کریںگے تو چینل سیٹنگ والا ایک بکس اوپن ہو جائے گا چوتھے نمبر والا بٹن جس کے سامنے Customize the layout of your channel لکھا ہوا ہے اسے بھی دائیں طرف کر دیں جس طرح اوپر والے تین بٹن نظر آ رہے ہوں گے اور پھر Save کر دیں۔ اس سے آپ کے چینل کی خوبصورتی میں اضافہ ہو جائے گا اور آپ کے بینر کے نیچے ہوم، ویڈیوز، پلے لسٹ، چینلز اور ابائوٹ والے جو بائی ڈیفالٹ بٹنز ہیں وہ نمایاں ہو جائیں گے یہ بہت ہی اہم سیٹنگ ہے جو کہ اکثر یوٹیوب چینلز میں نظر نہیں آتی۔
چینل آرٹ:3
اس کے بعد اپنے بینر کو ڈیزائن کر کے یعنی کہ Add Channel Art کی جگہ کوئی تصویر لگائیں جو کہ چینل آرٹ کی گیلری میں بھی مل جاتیں ہیں مگر زیادہ خوبصورتی والا کام یہ ہے کہ آپ اپنے چینل کے متعلق ایڈوب فوٹو شاپ سے ڈیزائن کر کے لگائیں اور پروفائل پکچر والی جگہ پر اپنا لوگو بھی لگائیں۔ یہ تو تھی انتہائی ضروری سیٹنگ جس سے آپ کا چینل خوبصورت نظر آئے گا۔
گوگل سے پیسے کمانے کا طریقہ:6
آپ سیٹنگ میں جا کر Advanced Setting میں جائیں اور Channel Setting میں جا کر Enable Monitization کو کلِک کریں۔ آپ کے سامنے ایک نیا پیج کھل جائے گا جہاں پر آپ کو Enable Monitization نیلے کلر میں لکھا ہوا نظر آئے گا اس وِنڈو میں چند لائنیں نظر آئیں گی آپ ان تمام Boxes کو Check کر نے کے بعد نیچے لکھے ہوئے Go it پر کلِک کر دیں۔اب آپ دوبارہ سے یوٹیوب کی سیٹنگ میں جائیں اور Monitze Setting کو کلِک کریں گے تو ایک نیا پیج کھل جائے گا جس میں سے آپ نے How i will paid کو کلِک کر دیں۔ اس کے بعد آپ Associated with Adsense Account پر کلِک کر دیں اس طرح آپ کے سامنے ایک نئی وِنڈو کھل جائے گی تو اِسی Gmail اکائونٹ سے سائن اِن ہو جائیں گے تو آپ کے سامنے Google Adsense کا فارم نمودار ہو جائے گا۔ اس فارم کو احتیاط سے اور صحیح معلومات کے ساتھ Fill کرنے کے بعد Send کر دیں۔ Gmail کی جانب سے ایک گھنٹے سے لے کر تین دنوں تک آپ کو Gmail میں Google کی طرف سے Email موصول ہو جائے گی جس میں آپ کو مطلع کیا گیا ہو گا کہ آپ کا Google Adsense کا اکائونٹ Approved ہو چکا ہے۔ یہاں تک آپ کا یوٹیوب چینل مکمل بن چکا ہے لہٰذا اب آپ جب بھی یوٹیوب پر ویڈیو اپلوڈ کریں گے اور پہلی مرتبہ آپ کی ایک یا ایک سے زیادہ ویڈیوز کے 1 ہزار ٹوٹل ویورز ہونے کے بعد Google کے اشتہارات لگ جایا کریں گے۔ اور جتنے زیادہ وزٹرز آپ کی اپلوڈ کی ہوئی ویڈیو دیکھیں گے آپ کو اس حساب سے پیسے ملیں گے جو ایک ایک ہزار ویوز پر کم از کم ایک ڈالر ہے جبکہ اس سے زیادہ بھی ممکن ہے۔ (آپ اپنی ویڈیوز تیار کریں گے تو کاپی رائٹس والی پریشانی سے بچت رہے گی) لہٰذا فیس بک پیج، ٹوئٹر، گوگل پلس اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے اپنی ویڈیوز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں اور گھر بیٹھے پیسے کمائیں۔مزید رہنمائی کے لیے بذریعہ ای میل رابطہ فرمائیں۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.